کسان لیڈروں اور مرکزی وزراء کے درمیان دسویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ ختم
نئی دہلی: 20؍جنوری (عصرحاضر) کسان لیڈران اور مودی حکومت کے درمیان مشاورت ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزراء نے کسان لیڈروں سے کہا کہ وہ ایک سال کے لیے قوانین کو ملتوی کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ کسانوں کی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ لیکن کسان لیڈروں نے قانون واپسی کے علاوہ کسی دیگر متبادل پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
دسویں دور کی بات چیت بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد مودی حکومت نے ایک بار پھر کسان لیڈروں کے ساتھ 22 جنوری کو میٹنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد کسان لیڈروں نے کہا کہ زرعی قوانین کو ڈیڑھ دو سال کے لیے ہولڈ پر رکھ کر کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنے کی بات حکومت کہہ رہی تھی، لیکن کسانوں کی طرف سے صاف طور پر کہہ دیا گیا کہ وہ قانون کی واپسی چاہتے ہیں، ترمیم نہیں۔