حیدرآباد و اطراف

صفا بیت المال کے زیر اہتمام مستحق معذورین میں وہیل چیرز کی تقسیم

حیدرآباد: 19؍دسمبر (عصرحاضر) صفا بیت المال ریلیجیس اینڈ ویلفیر ٹرسٹ انڈیا کے زیر اہتمام آج بہ تاریخ 19؍دسمبر 2022ء بہ روزِ پیر صبح 10؍بجے ہائی ٹیک فنکشن ہال واحد نگر قدیم ملک پیٹ میں مستحق معذور افراد میں وئیل چیروں کی تقسیم عمل میں آئی۔ صفا بیت المال کی سروے ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی معذورین کی فہرست میں سے ایسے 25؍مستحق معذورین جنہیں وہیل چیر کی شدید ضرورت تھی ان کے لیے وہیل چیر کا انتظا م کیا گیا۔ ایک وہیل چیر کی قیمت 5600روپیے ہے اس طرح ایک لاکھ چالیس ہزار روپیے مالیتی وہیل چیروں کی تقسیم عمل میں آئی۔ واضح ہو کہ صفا بیت المال کی جانب سے ہر ماہ یتیم بچوں کے لیے تعلیمی و خوراکی کفالت جاری کی جاتی ہے اسی طرح مستحق بیواؤں ‘ معذور افراد اور معذور خاندانوں کے لیے ماہانہ کفالت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جن مستحق گھرانوں میں دو یا دو سے زائد معذورین ہوں ان گھرانوں کی مکمل کفالت صفا بیت المال کررہا ہے اور ان کی موقع بہ موقع امداد بھی کی جاتی ہے۔ آج تقسیم کے موقع پر حافظ محمد صابر الدین معاون آفس انچارج کے علاوہ حافظ محمد جنید نمائندہ‘ حافظ شیخ عمران ‘ محمد عرفان علی خان‘ عبدالحسن‘ منظور عالم ودیگر موجود تھے۔ صفا بیت المال کے تحت انجام دی جانے والی ان خدمات میں اپنی جانب سے یا اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے حصہ لینے کے لیے ان نمبرات پر رابطہ فرمائیں۔ 9394419820, 9394419821

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×