آئینۂ دکن

دعوہ اسلامک اکیڈمی حیدرآباد کے زیر اہتمام ہفتہ واری عقائد اسلام و دعوتی کلاسس کا آغاز

حیدرآباد: 31؍دسمبر (عصرحاضر) دعوہ اسلامک اکیڈمی حیدرآباد کے زیر اہتمام مسجد اقصی سپوٹا باغ سعیدآباد حیدرآباد میں یکم جنوری 2021ء سے ہر جمعہ بعد نمازِعشاء ہفتہ واری عقائدِ اسلام و دعوتی کلاسس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس کی سرپرستی حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب بانی و صدر دعوہ اسلامک اکیڈمی فرمائیں گے۔ جبکہ ان کلاسس کا مولانا ابرار الحق شاکر قاسمی استاذ ادارہ کی نگرانی میں انعقاد ہوگا۔ مولانا عبدالہادی صاحب قاسمی استاذ ادارہ ہذا لکچر دیں گے۔ دعوت کا کام کرنے والے احباب کے لیے اس کی ٹریننگ ضروری ہے۔ لہذا اہلِ علم اور عوام ہر جمعہ بعد عشاء ان کلاسس سے استفادہ فرمائیں۔ رابطہ کےلیے فون نمبرات 8341437495‘ 9703296718

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×