آئینۂ دکن

مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ میں تقریری مسابقہ بعنوان سیرت النبی کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: 27؍اکتوبر (عصرحاضر) مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ وادئ ثناء شریف نگر میں 23 اکٹوبر بروز اتوار صبح ۹ بجے تقریری مسابقہ بعنوان سیرت النبی کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں 10 طلبہ نے حصہ لیا، اور اخلاق نبوی، حضور کی ازدواجی زندگی وغیرہ مختلف عناوین پر عمدہ مظاہرہ کیا، اجلاس میں تشریف لانے والے مہمانوں نے طلبہ کے مظاہرہ پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار فرمایا، اس موقع پر شہر حیدرآباد و مضافات کے علمائے کرام اور علم دوست احباب تشریف لائے، جن میں قابل ذکر حضرت مولانا مفتی محمد کلیم الدین صاحب قاسمی ناظم تعلیمات دارالعلوم رحمانیہ، مولانا مفتی محمد عامر صاحب قاسمی صدر تحفظ شریعت ٹرسٹ، مولانا مفتی شیخ محسن احسان صاحب رحمانی مبلغ دارالعلوم رحمانیہ اور مفتی محمد اشرف خان قاسمی استاذ دارالعلوم سبیل السلام نے شرکت فرمائی، تقریری مسابقہ کے بعد حکم حضرات نے طلبہ کی ہمت افزائی کی، اور دعائیہ کلمات سے نوازا، بعد ازاں حضرت مولانا مفتی محمد کلیم الدین صاحب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج کے پرفتن دور میں مدارس اسلامیہ کا وجود ہم سب کیلئے نعمت ہے اس لئے مدارس اسلامیہ اور خدام دین سے محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئیے، اور دین کے معاملے میں علماء سے رجوع ہوں اور اپنے نونہالوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں اور بڑے حضرات بھی ضروری دینی علم حاصل کریں تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل ہو، اور حضرت صدر محترم نے مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ کے ذمہ داران کی خدمات کوسراہا اور انکی بہترین خدمات پر مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر علماء وحفاظ اور عوام کی کثیر تعداد موجود رہی مسابقہ میں کامیاب طلباء وطالبات میں مہمانوں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی، اخیت میں ناظم مدرسہ مولانا محمد اکبر خان صاحب سبیلی نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×