حیدرآباد و اطراف
ماہِ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا۔ شبِ برأت 28؍مارچ کو ہوگی
حیدرآباد: 14؍مارچ (عصرحاضر) رؤیت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن نے یہ اعلان کیا ہے کہ ماہِ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔ ان شاء الله بتاریخ 15؍مارچ بروزِ پیر شعبان المعظم کی پہلی تاریخ ہوگی اور 28؍مارچ بروزِ اتوار شبِ برأت ہوگی۔ علاوہ ازیں ملک کے مختلف مقامات چنئی، نیلور، کرنول، اور بنگلور وغیرہ میں بھی چاند دیکھا گیا۔ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام نے بھی اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ہے۔