حیدرآباد و اطراف
سی اے اے کے خلاف اجتماع گراؤنڈ پہاڑی شریف میں ہوگا احتجاجی دھرنا
حیدرآباد: 4؍جنوری (پریس ریلیز) مفتی سہیل الرحمن کی اطلاع کے بموجب شاہین نگر‘ ایرہ کنٹہ اور پہاڑی شریف کے نوجوان علماء کرام کی قیادت میں سی اے اے‘ این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی دھرنا بتاریخ 5؍جنوری بروزِ اتوار بوقت 11؍بجے دن منعقد ہوگا۔ جس میں علاقہ کے ممتاز علماء و قائدین کے خطابات ہوں گے اور حکومت کے اس سیاہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اس دھرنے کو کامیاب بنانے علاقہ کی چالیس مساجد کے ائمہ و خطباء کا ایک مشاورتی اجلاس کیا گیا اور اس کے بعد محکمہ پولیس سے باضابطہ اس کی اجازت حاصل کی گئی۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل ہے۔