آئینۂ دکن

کول ڈرنک کی بوتل چوری کے الزام میں 9؍سالہ لڑکے کے ساتھ سفاکانہ حرکت‘ برہنہ کرکے مرچ پاؤڈر ڈالا گیا

حیدرآباد: 20؍دسمبر(عصرحاضر) شہر حیدرآباد کے نامپلی میں پیش آیا نہایت سفاکانہ واقعہ معصوم بچے کو شدید زدوکوب کرکے اس کی و یڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔  اطلاع کے مطابق دکان سے کول ڈرنک کی بوتل کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک معصوم9سالہ لڑکے کو برہنہ کرتے ہوئے دھوپ میں ٹہراکر اس کے جسم کے نازک حصوں پر مرچ پاوڈر ڈال دیاگیا اور اس کی ویڈیو لی گئی۔یہ گھناونی حرکت شہرحیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں ایک دکان مالک کی جانب سے کی گئی۔ اس لڑکے کی شناخت 9؍سالہ عفان سے کی گئی اس  کے ماموں اوراس کی ماں نے حبیب نگر پولیس سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں کہا کہ لڑکے پر جھوٹا الزام لگاتے ہوئے یہ حرکت کی گئی۔ذرائع کے مطابق کرشنا نامی شخص نے دکان میں کول ڈرنک کی چوری کا الزام لگاکر اس معصوم کو اپنے گھر لے جاکر چھت پر دھوپ میں برہنہ کردیااور اس کے ہاتھ پاوں باندھ کر جسم کے نازک حصوں پرمرچ ڈال کراس کی ویڈیو بھی لی۔اس نے بعد ازاں اس ویڈیو کو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بھیجا۔پولیس نے اس شخص کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو حراست میں لے لیا۔اس ویڈیو میں معصوم لڑکے کو درد سے کراتا ہوا دیکھاجارہا ہے۔یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دکاندار کو حراست میں لے لیا اور لڑکے کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×