آئینۂ دکن

مسجد اکبری بورابنڈہ میں علماء حفاظ و خدامِ دین کا خصوصی اجلاس

حیدرآباد: 12؍نومبر (پریس ریلیز) حافظ سید ابرار سکریٹری تنظیم العلماء کی اطلاع کے بمو جب یہ اطلاع باعث مسرت ہے کہ شہر حیدرآباد میں ایک بہت ہی قابل احترام شخصیت استاذالاساتذہ محبوب العلماء والصلحاء ترجمان حکیم الامت عارف باللّہ حضرت مفتی محمد ارشد صاحب بجھیڑی مظفرنگری خلیفہ اجل محی السنّہ حضرت مولناُشاہ محمد ابرارالحق صاب نوراللہ مرقدہ تشریف لا رہے ھیں جنکی تشریف آوری پر حلقہ جوبلی ہلز کے علماء حفاظ ائمہ ومؤذنین کے لئے ایک اصلاحی مجلس بتاریخ 13 نومبر بروز اتوار بعد نماز عشاء متصلا مسجد اکبری ین آرآر پورم کالونی سائٹ 1 بورابنڈہ منعقد کی جارہی ہے اس اصلاحی مجلس میں حضرت والا کا اصلاحی خطاب ہوگا۔ اجلاس کی نگرانی مفتی محمد رفیع الدین صاحب رشادی دامت برکاتہم صدر تنظیم العلماء فرمائیں گے۔  تمہیدی کلمات مولانا سید عامر عتیق صاحب حسامی نائب صدر تنظیم العلماء‘ جبکہ مولاناسیدزبیر حسامی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس کا آغاز قاری مسرور رشادی صاحب کی قرات کلام پاک  سے ہوگا
نعت شریف مفتی شیخ جعفر قاسمی صاحب نائب صدر تنظیم العلماء پیش فرمائیں گے۔ واضح رہے کہ مہمان محترم اکابر کے علوم کے ترجمان امت مسلمہ کی نبض شناس شخصیت ہیں حضرت والا اصول شرع اور حکمت شرعیہ پر غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں ملک کا ایک بڑا علمی طبقہ حضرت والا کہ فیض یافتگان میں شامل ہے حلقہ جوبلی ہلز کے اطراف و اکناف علماء حفاظ ائمہ ومؤذنین کرام سے مؤدبانہ التماس ہیکہ اس اہم اور خصوصی اصلاحی مجلس سے استفادہ کریں ان شاءاللّہ بہت نفع ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×