آئینۂ دکن

حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ریل کے مطالبے کو لیکر بی جے پی کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد14؍دسمبر(عصرحاضر) بی جے پی نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ریل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  احتجاج کی کال دی ہے۔ جب بی جے پی لیڈروں نے لال دروازہ موڑ پر احتجاج کی کوشش کی تو پولیس نے اجازت کے بغیر احتجاج پر انہیں حراست میں لے کر گاڑیوں کے ذریعہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس موقع پر پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان بحث وتکرار بھی ہوئی۔بی جے پی کی خاتون لیڈروں کو ویمن پولیس نے ایک وین کے ذریعہ منتقل کیا۔اسی دوران گولی پورہ ڈویژن کی بی جے پی کارپوریٹر بھاگیہ لکشمی پولیس کی گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔اس موقع پر بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ احتجاج ان کا حق ہے۔اس احتجاج پر لال دروازہ موڑپر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×