آئینۂ دکن

تلنگانہ میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی‘ رام داس اٹھاؤلے کی پیش قیاسی

حیدرآباد4 دسمبر(عصرحاضر)مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے پیش گوئی کی ہے کہ بی جے پی تلنگانہ میں 2023کے انتخابات میں کامے ابی کے بعد اگلی حکومت بنائے گی۔اٹھاولے جو ایک ریلی میں شرکت کے لئے حیدرآباد پہنچے تھے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکز کی این ڈی اے حکومت مودی کی قیادت میں تلنگانہ کے عوام کے خلاف نہیں ہے بلکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔اٹھاولے جو ری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر بھی ہیں نے کہاکہ آرپی آئی 2023کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کرے گی۔انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ بی جے پی، مودی کی قیادت میں تلنگانہ میں اگلی حکومت بنائے گی۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے تلنگانہ راشٹراسمیتی(ٹی آرایس) پارٹی کا نام تبدیل کرتے ہوئے قومی سطح پر اس کو بھارتیہ راشتراسمیتی کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی نئی پارٹی قائم کرنے کا حق ہے تاہم حمایت اہم بات ہے۔بی آرایس،کو یہ فکر ہے کہ تلنگانہ کے سوا دیگر ریاستوں میں اس کوحمایت حاصل نہیں ہے۔انہوں نے مرکزی اسکیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سال 2014سے 2022تک جن دھن یوجنا کے تحت 47,51,45,000 بینک کھاتے کھولے گئے۔ان میں 1, 05,75,000کھاتے تلنگانہ میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×