آئینۂ دکن

حیدرآباد ایئرپورٹ پر 28؍نومبر سے بین الاقوامی پروازیں مین ٹرمینل سے روانہ ہوں گی

حیدرآباد: 19؍نومبر (عصرحاضر) اگر آپ حیدرآباد سے بیرون ملک جارہے ہیں تو پھر نوٹ کرلیں کہ تمام بین الاقوامی روانگیوں departures کو 28 نومبر سے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مین ٹرمینل پر منتقل کر دیا جائے گا۔
آر جی آئی اے نے کہا کہ "بین الاقوامی روانگیوں  departures کو 28 نومبر 2022 (sic) سے سابقہ ​​عبوری بین الاقوامی روانگی ٹرمینل (IIDT) سے مرکزی ٹرمینل پر منتقل کیا جائے گا،”۔
پروازوں کی روانگی یا آمد سے متعلق الجھن کو دور کرنے کے لیے حیدرآباد ایئرپورٹ نے ہیلپ لائن نمبر 040-66546370 جاری کیا ہے۔
اس سے قبل قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے الگ الگ ٹرمینل تھے۔ مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہوائی اڈے کے دائیں جانب ایک عارضی ٹرمینل قائم کیا گیا تھا جسے حج ٹرمینل بھی کہا جاتا ہے۔
وہاں چیک ان، سیکورٹی، امیگریشن اور کسٹمز کی چیکنگ کا کام جاری تھا۔ تاہم، اب سے مسافروں کو مین ٹرمینل سے ہی روانہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایئرپورٹ کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کام جس تیزی سے جاری ہے اس سے قوی امکان ہے کہ 2023 تک ائیرپورٹ مکمل طرح تیار ہوجائے گا۔
آر جی آئی اے کی ابتدائی گنجائش 1.2 کروڑ مسافر سالانہ تھی، جو 2019 میں بڑھ کر 2.1 کروڑ ہو گئی (پری کوویڈ)۔ حیدرآباد ایئرپورٹ پر فی الحال ایک بڑا توسیعی پروجیکٹ جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد اس کی گنجائش سالانہ 3.4 کروڑ مسافروں تک پہنچ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×