حیدرآباد و اطراف

ادارہ اشرف العلوم خواجہ باغ حیدرآباد میں پانچواں اسلامی معلومات مسابقہ

حیدرآباد:11؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مفتی احسان احمد صدیقی قاسمی کنوینر مسابقہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ اشرف العلوم کے شعبہ ناظرہ تا شعبہ افتاء کے تمام طلبہ کے لئے مختلف عنوانات پر ,,پانچواں اسلامی معلومات مسابقہ، ،12؍ ڈسمبر بروز جمعرات بمقام مسجد اشرف ادارہ اشرف العلوم خواجہ باغ حیدرآباد منعقد ہوگا۔
حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ سرپرستی اور حافظ محمد عبد الولی صاحب اور حافظ محمد غفران صاحب ۲ نشستوں میں صدارت فرمائیں گے۔ جناب حافظ محمد عبد المحصی صاحب اور جناب میر مظفر علی خان صاحب مہمانان خصوصی ہونگے ۔ مفتی محمد عرفان احمد صدیقی مظاہری صاحب اور مولانا منور حسین قاسمی صاحب حکمیت کے فرائض انجام دیں گے ۔ اولیاء طلباء اور محبین ادارہ سے شرکت کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×