آئینۂ دکن

انجمن محبان اُردو کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ و ایوارڈ تقریب کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: 27؍اکتوبر (پریس نوٹ) انجمن محبان اُردو تلنگانہ کے زیر اہتمام ۳۴ واں کل ہند مشاعرہ و ایوارڈ تقریب بصدارت جناب ظفر جاوید ۴۲/ اکٹوبرشام رویندرا بھارتی میں منعقد ہوئی جس میں بحیثیت مہمان پروفیسر ایس اے شکور، خسرونواب، عامر جاوید، علامہ اعجاز فرخ نے شرکت کی۔ دو سو سالہ اردو صحافت کی تکمیل کی مناسبت سے عابد علی خاں محب اردو ایوارڈ ز،صحافت سے دیرینہ وابستہ سید جلیل ازہر، ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین، عبدالقادر فیصل کو مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں عطا کیئے گئے ایوارڈ تقریب کی کاروائی لطیف الدی لطیف نے چلائی۔ اس کے بعد مشاعرہ کا آغاز سید مسکین احمد بانی انجمن کی خیر مقدمی تقریر سے ہوا اور مہمان شعراء ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی، انوار امان اکبرآبادی، سرور کمال، اسمعیل نظر، شمیم کوثر اور میزبان شعراء نور آفاقی، سردار سلیم،کوکب ذکی، لطیف الدین لطیف نے اپنے بہترین کلام تحت اللفظ اور ترنم سے گرمادیا انور امان اور شمیم کوثر کو بہت داد ملی اور تمام شعراء کے لئے سامعین کی داد و تحسین سے رویندرا بھارتی گونج اٹھی، علامہ اعجاز فر خ نے شام دکن کے عنوان پر مخاطب کیا اور اردو زبان کے تحفظ و ترقی پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے انجمن محبان اردو کی طویل عر صہ سے اردو خدمات کی سراہنا کی۔ کوکب ذکی نے بزم آہنگ ادب کی جانب سے مہمانانِ خصوصی اور سید مسکین احمد کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ ناظم مشاعرہ اسمعیل نظر کی متار کن نظامت اور برجستہ اشعار سے محفل کو ابتدا سے اختتام تک گرمائے رکھا۔ لطیف الدین لطیف معاون کنوینر نے انتظامات کی نگرانی کی رات دیرے گئے مشاعرہ کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×