آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کی انجمن تہذیب اللسان کا سالانہ سہ روزہ مسابقتی پروگرام

حیدرآباد 16؍جنوری (پریس نوٹ) حافظ محمدعبدالولی عظیم (نائب ناظم ادارہ ) کی اطلاع کی بموجب انجمن تہذیب اللسان طلبۂ ادارہ اشرف العلوم کا سالانہ مسابقتی پروگرام بہ تاریخ :19/18/17جنوری 2023ء بروز منگل ؍ چہارشنبہ ؍ جمعرات، بہ مقام احاطۂ ادارہ ہذا، بہ سرپرستی حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ(ناظم ادارہ ہذا ) نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگا؛ جس میں انجمن سے منسلک 100سے زائد طلبۂ کرام "الحاد و ارتداد کے اسباب اور ان کا سد باب،موسیقی کی شناعت و قباحت،تصویرکشی ؛ایک سماجی ناسور،فیاض بن یاسین کی گم راہیاں،نگاہوں کی حفاظت،نئی نسل کی فکری تربیت وغیرہ جیسے مختلف سلگتے ہوئےحساس موضوعات پر عربی؍ اردو ؍ انگریزی ؍ مراٹھی اور تلگو زبانوں میں اپنے مافی الضمیر کا اظہار کریں گے ۔تقاریر کے علاوہ ایک دلچسپ بیت بازی بھی پیش کی جائے گی ۔

مختلف نشستوں میں حکم کی حیثیت سے ریاست وبیرون ریاست کے متعدد علماء کرام تشریف لائیں گے؛جن میں مولانا انوارالحق قاسمی (امام مسجد بلال آسمان گڑھ)،مولانا عبدالقادر فرید قاسمی(ذمہ دار ادارہ حسیب المدارس گھٹکیسر)،مولانا شہبازنوازقاسمی(نائب ناظم انفع المدارس بھینسہ)،مولانا فیاض احمد قاسمی(استاذ جامعۃ الطیبات کرنول)،مفتی ضمیرالدین قاسمی(استاذ جامعہ دارالعلوم رحمانیہ)مولانا مظفر قاسمی(استاذ دعوہ اسلامک اکیڈمی)مولانا محمد طلحہ خان قاسمی (استاذ انوارالمدارس نظام آباد) وغیرہم کے نام شامل ہیں ۔

پروگرام کی اختتامی و انعامی نشست بروز جمعرات بعدنماز ظہر ناظم ادارہ کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔مہمانان خصوصی حضرت مولانامفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی مدظلہ (مہتمم جامعہ دارالعلوم رحمانیہ)اور حضرت مولانا محمد بانعیم مظاہری مدظلہ(نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا) کا بصیرت افروز خطاب ہوگا نیز ممتاز طلبۂ کرام کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا ۔ مولانا سید نذیر احمدیونس قاسمی(ناظم انجمن) اور مفتی عبدالعزیز لحجی قاسمی(نائب ناظم انجمن) نےبرادران اسلام، سرپرستان طلبہ اور بہی خواہان ادارہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×