آئینۂ دکن

سرکاری اور کنٹراکٹ ملازم کو پے ریویثن کا اعلان۔ آئیٹا تلنگانہ کا خیر مقدم

حیدرآباد: 12؍جون (پریس ریلیز) آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد یقین الدین نے پے ریویثن کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ دسویں پے ریویثن ک، معیاد جولائی 2018 کو اختتام پذیر ہوئی اسکے بعد حکومت تلنگانہ نے گیارویں پے ریویثن کا اعلان کیا اور اس پر تفصیلی بحث ومباحثہ کے بعد اس کی رپورٹ کو قبول کیا گیا اور اسکے اطلاق یکم اپریل 2020 سے ہوگا اس مدت کے بقایا جات ریٹائرمنٹ کے بقایاجات کے ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا اور اسک، نقد ادائیگی یکم اپریل 2021 سے ہوگی اور اپریل مئی کے بقایاجات مالیاتی سال 2021-22 میں ہوگی۔ نقد جون سے ہوگی۔ آئیٹا نے حکومت تلنگانہ کے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپیل بھی کی ہے کہ بقایاجات ریٹائرمنٹ کے بقایاجات کے ساتھ دینا مناسب نہیں ان بقایاجات کو کم از کم اقساط میں ادا کیا جائے ۔ ریاستی صدر نے پنشنروں کے پنشن اضافہ کی عمر کو ستر سال کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہا مگر طبی امداد میں اضافہ برائے نام ہے انھوں نے ملازمین سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ fixation کی باریکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے option دیں ۔ اس سلسلے میں ضلعی صدور سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×