آئینۂ دکن

نظام آباد میں تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

نظام آباد: 21؍دسمبر (عصرحاضر) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع نظام آباد کے زیر انتظام ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ ادارہ انوارالمدارس، بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں 31؍ڈسمبر 2022ء برو ز ہفتہ بعدنما ز عصر تا یکم جنو ری2023ء بروز اتوار منعقد ہونے والا ہے۔ اس ورکشاپ کے پوسٹر کے رسم اجراء کے موقع پر نظام آباد کے اکابر علماء و نظماء مدارس اور مختلف تنظیموں کے صدور نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ موجو دہ دور میں اُبھر تے ہو ئے ایمان سوز فتنے۔(۱) فتنہ قادیانیت،(۲) فتنہ شکیلیت،(۳) فتنہ فیاضیت،(۴) فتنہ گوہر شاہی،(۵) فتنہ غامدیت،(۶) فتنہ منکرین حدیث،(۷) فتنہ انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق شعور بیدار کرنے کی غرض سے منعقد کیا جارہا ہے۔ ان اہم ترین موضوعات پر ریاست تلنگانہ و آندھرا کے منجھے ہو ئے جیّد علما کرام کے تربیتی خطابات ہوں گے۔ مفتی سعید اکبر،صدر تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ،ضلع نظام آباد نے کہا کہ اس نوعیت کا پروگرام پہلی مر تبہ ضلع نظام آباد میں ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد امت مسلمہ کے ایما ن و عقائد کا تحفظ ہے۔ اور عوام کو ایما ن سوز فتنو ں سے آگا ہی ہے۔ لہذا! مفتی سعید اکبر و جمیع اراکین تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ نے تما م برادران اسلام سے خاص کر متحدہ ضلع نظام آباد کے ٹیچر س،تعلیم یا فتہ نوجوان، اسٹو ڈنس، ڈاکٹرس، و کلاء، تاجرین سے درخواست کی ہے کہ اس ایک روزہ ورکشاپ میں ضرور شرکت فرماکرارتدادی فتنو ں سے آگاہی حاصل کریں۔ اپنے اور نوجوانوں کا ایمان بچائیں۔ اس رسم اجراء میں حا فظ لئیق خان صاحب، صدر جمعیۃ علماء نظام آباد، مولانا سید سمیع اللہ صاحب،صدر جمعیۃ علماء نظام آباد، مولانا سید عماد الدین صاحب، نائب صدر تحفظ ختم نبو ت، مولانا شجاع الرحمن طلحہ صاحب،ناظم ادارہ دارالصالحات، مفتی ظہیرالد ین صاحب، مولانا مختار صاحب مظاہری، صدر وفاق العلماء،مولانا عظمت صاحب، صدر شرعیہ بورڈ، مولانا احسان صاحب قاسمی،صدر سٹی جمعیۃ العاماء،حافظ جنید صاحب،صدر جمعیۃ الحفاظ ویلفر سوسائٹی، مفتی انور خان صاحب،مفتی شفیع الدین صاحب،حافظ عبد الحکیم صاحب،مولانا غوث ملی صاحب،حافظ نعیم صاحب،مولانا عبدالقیوم نوری صاحب،حافظ عبد السبحان صاحب،حا فظ فہیم الدین صاحب،حا فظ مجیب احمد خان صاحب،حافظ سید عرفان صاحب،حا فظ اسد با نعیم،محمد حمید الدین صدیقی،حافظ اکبر صا حب،حا فظ محمد یٰسن نے شر کت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×