آئینۂ دکن

ریاستی جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام تلنگانہ و آندھرا میں پندرہ روزہ اصلاح معاشرہ مہم

حیدرآباد: 17؍دسمبر (پریس نوٹ) حافظ پیر خلیق احمد صابر  کے بموجب محترم مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی زیرنگرانی گزشتہ 22 سالوں سے دونوں ریاستوں میں جلسہائے اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد ہوتے آرہے ہیں ، ہر طبقہ میں نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی خاص طور پر طلبہ و طالبات کا نشہ آور چیزوں کا کثرت استعمال عام بات ہوگئی ہے اس کے تدارک و سدباب کے لیے نیز  سماج میں خلع کے بڑھتے ہوئے واقعات اور نوجوان مرد و عورتوں میں پاکیزگی و عفت ختم ہو کر دیگر اخلاقی برائیوں کے خاتمہ کے لیے اسی طرح سماج کا ایک اور اہم ترین اور نازک مسئلہ جو معاشرہ میں ناسور بن چکا ہے، لوگ شرعی و اسلامی نکاح کی سادگی کو چھوڑ کر خرافات اور رسوم کی نحوست کا شکار ہو چکے ہیں ، جس سے نکاح جیسے خوبصورت رشتہ کی برکتوں سے محرومی گھر گھر پھیل گئی ہے، مسنون نکاح کو عام کرنے امسال بھی ریاستی صدر محترم کی زیر صدارت جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا نے دونوں ریاستو ں میں ’’پندہ روزہ اصلاح معاشرہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کا آغاز یکم ؍ جنوری 2023ء سے ہونے جارہا ہے ، جو 15؍ جنوری 2023ء تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں ریاستی جمعیۃ علماء کی دعوت پر دارالعلوم دیوبند کے مبلغین مولانا عرفان صاحب قاسمی مدظلہ مولانا یامین صاحب قاسمی مدظلہ تشریف لا رہے ہیں اس کے علاوہ مقامی علماء کرام بھی شرکت کریں گے جو دونوں ریاستوں کے اضلاع میں سماجی برائیوں کے خلاف شعور بیدای اور اصلاح کی مہم چلائیں گے اور حلقہ واری اصلاحی کمیٹیاں قائم کی جائے گی۔ جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھر ا پردیش کی اس پندرہ روزہ اصلاح معاشرہ مہم کی تیاری اضلاع میں شروع ہوچکی ہے ۔ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق صابر صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران اصلاح معاشرہ کے یہ پروگرام پوری ریاست میں سال بھر چلاتے ہیں، پندرہ روزہ اصلاح معاشرہ مہم اسی کام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لئے پورے زور شور سے چلائی جا رہی ہے ، ، عوام سے بھی اپیل ہے کہ ہر علاقہ میں اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں، اور سماج سے نشہ و منشیات کی برائی کو اکھاڑ پھینکنے کی اس جدوجہد میں خود اپنا بھی حصہ لیں، نوجوانوں کی اصلاح کی فکر کریں، اور نکاح کو اسلامی طریقہ سے انجام دیں خرافات و رسومات سے دور رکھیں اور لین دین کے ظلم سے باز رہنے کی فکر کو عام کریں۔ ان شاء اللہ تعالی ریاست تلنگانہ کے اضلاع قطب اللہ پور میٹرچل ’ سریاپیٹ’ ورنگل ’ کریم نگر ’ نرمل ’ عادل آباد’ نظام آباد ’ میدک ’ حیدرآباد ’ ریاست آندھراپردیش کے اضلاع مار چلہ ’ کرشناء ’ گنٹور ’ انگول ’ پرکاشم ’ نندیال ’ مچھلی پٹنم میں یہ پروگرام منعقد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×