آندھراپردیش میں 16؍اگست سے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں میں آف لائن کلاسیس کا آغاز
حیدرآباد: 11؍اگسٹ (عصرحاضر) آندھرا پردیش میں 16 اگسٹ سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ وزیر تعلیم اے سریش نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ معمول کے اوقات کے مطابق اسکول کام کریں گے۔ تمام اسکولوں میں کوویڈ قواعد پر عمل اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں 95 فیصد ٹیچرس میں کورونا ٹیکہ اندازی مکمل کرلی گئی ہے۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ باقی 5 فیصد کی ٹیکہ اندازی جلد مکمل کرلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی آن لائن کلاسیس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ خانگی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بھی آن لائن کلاسیس کے اہتمام سے گریز کریں۔ 16 اگسٹ سے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں میں آف لائن کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کی کشادگی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے جونیر کالجس کی 16 اگسٹ سے کشادگی کا فیصلہ کیا ہے۔