ریاست و ملک
کووڈ-19 کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لیے وزیر اعظم مودی نے طلب کیا کُل جماعتی اجلاس
نئی دہلی: 30؍نومبر (عصرحاضر) حکومت ہند نے 4 دسمبر کو راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں فلور لیڈروں کی ایک کُل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے جس میں کوویڈ 19 کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل ہی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد‘ احمدآباد اور پونے کی 3؍ٹیمیں جو کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے پر کام کر رہی ہیں ان کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرکے ویکسین کی تیاری پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔ 24 نومبر کو ، وزیر اعظم نے وبائی صورتحال سے متعلق مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ملاقات کی۔