آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد و ریاست کے متعدد اضلاع میں شدید بارش، ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے 22 دروازے کھول دئیے گئے

حیدرآباد۔15 اکتوبر (عصرحاضر) شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بنجارہ ہلز، میاں پور، چندا نگر، خیریت آباد، سوماجی گوڑا، مشیرآباد، چکڑا پلی، بھولک پور، کواڑی گوڑہ، جواہر نگر،دومل گوڑا، کوکٹ پلی، حیدر نگر، آلوین کالونی، نظام پیٹ اور پرگتی نگرمیں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اس ماہ کی 17 تاریخ تک ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران نظام آباد شہر میں شدید بارش ہوئی۔ آدھے گھنٹے تک شدید بارش  کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ ریلوے اسٹیشن میں گھٹنوں تک پانی داخل ہوگیا۔ضلع میں ایک ہفتے سے جاری بارش کے باعث دھان کی فصلو ں کو نقصان پہنچا۔ زمین بوس ہو رہی ہیں۔ کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ میں شدید بارش کی وجہ سے تمام سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد اور جھراسنگم منڈلوں میں شام کے وقت موسلادھار بارش ہوئی۔ ہنمکنڈہ میں موسلادھار بارش سے اہم سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ علاوہ ازیں  تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ میں شدید بہاو کے پیش نظر بالائی علاقوں سے اس پراجکٹ میں 4.17 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے اس کے 22 دروازوں کو اٹھا کر 3.69 لاکھ کیوسک پانی نچلے علاقوں مین چھوڑا۔اس پراجکٹ سے جملہ 4.17 لاکھ کیوسک پانی چھوڑاگیا۔ناگرجنا ساگر کی مکمل سطح آب 590 فٹ کے برخلاف ا س کی موجودہ سطح 589.60 فٹ درج کی گئی ہے۔ پراجکٹ کی گنجائش 312.04 ٹی ایم سی ہے۔موجودہ طورپر اس کی سطح آب 310.44 ٹی ایم سی درج کی گئی ہے۔اسی دوران سری سیلم پراجکٹ میں بھی پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔اس پراجکٹ میں 3,85,530 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد آبپاشی کے عہدیداروں نے 4,40,702 کیوسک پانی چھوڑا۔ حکام نے اس کے دس دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔ سری سیلم کی مکمل سطح 885 فٹ کے برخلاف موجودہ سطح 884.60 فٹ درج کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×