آئینۂ دکن

طلبۂ مدارس و اسکول کے لیے تاریخی و معلوماتی نمائش کے انعقاد کا منصوبہ

مسجد عالمگیر عید گاہ گٹالہ مادہا پور میں مکرم فاؤنڈیشن کےزیر اہتمام شہر واضلاع کے نوجوان علماء کا مشاورتی اجلاس

حیدرآباد:9؍فروری (پریس نوٹ)حافظ اسماعیل اشرفی کی اطلاع کے بہ تاریخ 8؍فروری بروز منگل صبح دس بجے دن محترم جناب احمد نواز خان صاحب صدر مسجد ہذا کی دعوت پر شہر واضلاع کےچنندہ قابل نوجوان علماء کا مشاورتی اجلاس مسجد عالمگیرمیں منعقد ہوا ۔مولانا احمد ولی الله حامد الاسعدی کی قرآت کلام مجید اور مولانا قاضی محمد عبداللہ صدیقی کی نعت شریف سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ مفت عبدالرحمن محمدمیاں قاسمی خطیب مسجد ہذا نے افتتاحی وتعارفی خطاب کیا جس میں شرکاء کے تعارف کے ساتھ ساتھ مسجد ہذا کے تحت چلنے والی سرگرمیوں کا مختصراً تذکرہ کیا ۔اولاًمحترم جناب ریاض الدین صاحب جنرل سیکریٹری مسجد ہذا نے اجلاس کا مقصد اور اس کے غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسجد عالمگیر کی انتظامیہ بالخصوص جناب احمد نواز خان صاحب اس مسجد میں الحمدللہ قوم وملت کے ہر قسم کی خدمات انجام دے رہے ہیں آپ حضرات کو یہاں جمع کرنے مقصد یہ ہے کہ مسجد ہذا میں دینی مدراس کے طلباء کے لئے ریاستی سطح پر ایک تاریخی معلوماتی نمائش کے اہتمام کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلہ میں اس کو کامیاب بنانے کے لئے آپ حضرات کو زحمت دی گئی ہے کہ آپ اپنی قیمتی آراء قیمتی صلاح و مشوروں سے نوازے ۔تاکہ سب کے تعاون سے ایک کامیاب اورمثالی پروگرام منعقد کیا جاسکے ۔اس کے بعد نوجوان عالم دین مولانا عمر عابدین صاحب مدنی نے اس کے طریقہ کارکی طرف رہنمائی فرمائی تمام حاضرین مشاورت نے بالاتفاق کہا کہ یقینا یہ کام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس طرح کے نمائش سے طلباء اور عوام کا بڑا فائدہ ہوگا ،اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے،مسجد عالمگیر کی انتظامیہ کا یہ اقدام نہایت قابل ستائش ہے۔ اس کام میں تمام ہی احباب نے معاونت کا اظہار فرمایا ۔ اس مشاورتی اجلاس میں شہر کے تقریبا اکابر علماء کرام کے فرزندان وجانشین ودیگر قابل صلاحیت مند فضلاء وشخصیات موجود تھے۔جن میں قابل ذکر مفتی عبدالملک انس قاسمی مفتی انعام الحق قاسمی مولانا شاہد ندیم صاحب نظامی ایڈوکیٹ مولانا شاہد محی الدین صاحب نظامی مفتی ابراہیم صاحب حسامی مولانا منصور علی خان سہیل مولنا زکریا فہد صاحب قاسمی مولانا عبدالقیوم شاکر قاسمی مفتی عبدالمہیمن اظہر قاسمی، مولانا قاضی عبد اللہ صدیقی، مولانا سعید خان ،مولانا منیب علی خان فضیل، مولانا رضی الدین رحمت حسامی ،مولانا حامد الاسعدی ، مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی،مولانا مفتی شیخ جعفر بورابنڈہ ،حافظ شیخ شبیر فیضی ،حافظ محمدعبدالمقتدر عمران ،مولانا وجیہ الدین قاسمی،مفتی عبد المبین نظام ابادی ،مولانا ارشد قاسمی نظام آباد ،مولانا احمد فاضل دارالعلوم زکریا جنوبی افریقہ ،حافظ اسماعیل اشرفی ،محترم جناب فرید الدین صاحب پروفیسر ریاض صاحب اور دیگر اسکولوں کے ذمہ داران موجود تھے اورحاضرین نے اپنی اپنی آراء سے نوازا ۔اجلاس میں یہ بھی طئے پایا کہ اس سلسلہ میں ایک انتظامی کمیٹی بنائی جائے جو اس نمائش کا موضوع اور اس کا طریقہ کا ر کا تعیین ،انعقاد کی تاریخ کی تعیین اور اکابر علماء کرام سے اس کی مشاورت،جیسے کام انجام دیگی ۔ مفتی عبدالرحمن محمد میاں قاسمی نے اجلاس کی کاروائی چلائی ۔محترم جناب ریاض الدین صاحب مولانا اسماعیل صاحب و دیگر خدام مسجدہذا اور اساتذہ کرام مدرسہ گلشن صحابہ نے انتظامات میں حصہ لیا اور اجلاس کو کامیاب بنایا ۔تمام شرکاء اجلاس کے لئے محترم جناب احمد نواز خان صاحب صدر مسجد ہذا کی طرف سے ضیافت ظہرانہ کا نظم کیاگیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×