آئینۂ دکنجرائم و حادثات

حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر ایک شخص نے بائیک کو آگ لگادی

حیدرآباد 4ستمبر۔نشہ میں دھت ہو کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے ایک شخص نے ٹریفک پولیس کے سامنے اپنی بائیک کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل شہر میں پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق ورنگل ٹریفک ایس آئی روی کی ہدایت پر رات میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی کہ اسی دوران شیو نگر علاقہ کا ساکن شیوا شراب کے نشہ میں دھت گاڑی چلارہا تھا۔ پولیس نے اسے اس وقت پکڑ لیا جب وہ پوسٹ آفس چوراہے پر سڑک عبور کر رہا تھا۔جب پولیس نے اس کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ وہ حالت نشہ میں ہے۔پولیس نے اس سے کہاکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا تو اس نے برہمی کے عالم میں اپنی گاڑی کا پٹرول پائپ نکال کر اسے آگ لگا دی تاہم چوکس ٹریفک پولیس کے ملازمین نے فوری طور پر قریبی دکان سے پانی لا کر آگ پر قابو پالیا۔ گاڑی کو ضبط کرکے ورنگل ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ شیوا کا پولیس سے بحث کرنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×