عصر حاضر

زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے احتجاج میں شدت

پنجاب: یکم؍اکتوبر(اے این ایس)زرعی قوانین کے خلاف تحریک کو تیز کرنے کے مقصد سے 31 کسان تنظیموں نے ہاتھ ملا لیا ہے اور بھارتیہ کسان یونین کے جنرل سکریٹری سکھدیو سنگھ کوکری کلاں کا کہنا ہے کہ کسان ریاست میں بی جے پی لیڈروں کی رہائش گاہوں کے باہر دھرنا دیں گے۔ اس تعلق سے سابق وزیر سرجیت کمار گیانی سمیت چار بی جے پی لیڈروں کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے کسانوں نے زرعی قانون کے خلاف اپنی تحریک کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پاس تین زرعی قوانین کے خلاف پہلے تو کسانوں نےریل روکوتحریک کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا، اور اب جمعرات سے بی جے پی لیڈروں کے گھروں کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بی جے پی لیڈران کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کسان تنظیموں نے گرام پنچایتوں سے بھی گزارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ گرام سبھاؤں کے ذریعہ ان قوانین کے خلاف قرارداد پاس کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×