عصر حاضر

مسجد حرام میں بزرگ نمازیوں اور عازمین کے لیے نئی سہولتیں

الریاض: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام میں بزرگ شہریوں کے لیے نئی سروسز شروع کی گئی ہیں۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے زیراہتمام سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات ذمہ دار ایجنسی نے بزرگوں کے امور کے محکمے کے ذریعے مسجد حرام میں بڑی تعداد میں بزرگ افراد سے ملاقات کی۔ مسجد حرام کے داخلی راستوں پران کا خیرمقدم کیا اور جشن منایا اور انہیں تمام ضروری سہولیات، سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی فراہمی کے ساتھ بزرگوں کی رہ نمائی اور مناسک کی سہولت کے لیے نئی سروس کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

مسجد حرام میں بزرگوں کے امور کے ذمہ دار شعبے کے ڈائریکٹر محمد بن علی الجوفی نے بتایا کہ حرم مکی میں بزرگ شہریوں کی سہولیات اور آسانی کے لیے نئی سروسز اور سہولیا فراہم کی جا رہی ہیں۔

الجوفی نے مزید کہا کہ ہم مطلوبہ ضروریات کی نشاندہی کرنے، ان کا مطالعہ کرنے، ان کے نتائج سے فائدہ اٹھانے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور ضیوف الرحمن کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تکمیلی تعلقات استوار کرنے کے لیے مشترکہ تعاون کے کردار کو فعال کرنے کے لیے کام کریں گے۔

عزت مآب اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے سماجی اور انسانی امور جناب عمر بن سلیمان المحمدی نے تصدیق کی کہ ایجنسی برائے سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات اور اس سے منسلک محکمہ تمام مطلوبہ ضروریات، خدمات اور پروگرام فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے جن سے عازمین حج وعمرہ اور نمازیوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بزرگ نمازیوں اور عازمین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم کرتے ہیں تاکہ انہیں مناسک اور عبادت کی ادائی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×