غزہ میں اسرائیلی حملہ نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف خوف کا عالم پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ سنٹر کو پوری طرح تباہ کر دیا ہے۔ آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورس) نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کا پورا نیٹورک ہی تباہ کر دیا ہے۔…
ہندوستان کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے ملک میں تیل کا نیا ذخیرہ برآمد ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کرشنا گوداوری بیسن میں کاکیناڈا ساحل سے 30 کلومیٹر دور تیل نکالے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا بیان خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ نے سوشل…
دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔رات میں سردی کی شدت اور صبح میں کہر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔دونوں ریاستوں کے علاقوں میں ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔کئی مقامات پر دس بجے تک بھی کہر میں کمی نہیں ہورہی ہے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بیشتر مقامات پر…
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی رہائی سے متعلق گجرات حکومت کے فیصلے کو کالعدم کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ تین مارچ 2002 کو گجرات فسادات کے دوران ایک ہجوم نے بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کی تھی اور خاندان کے متعدد افراد کو قتل کر دیا تھا۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے سپریم کورٹ کے تازہ فیصلے کا تہہ دل سے خیر…
سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کا فیصلہ پلٹتے ہوئے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملہ کے 11 قصورواروں کی رِہائی ختم کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ گجرات حکومت کا فیصلہ طاقت کا غلط استعمال ہے۔ اب کئی سماجی کارکنان اور اپوزیشن لیڈران بی جے پی پر حملہ آور نظر آ رہے ہیں۔ مسلم سیاسی شخصیات کا رد عمل بھی آنا شروع ہو گیا ہے جس میں سپریم…