احوال وطن

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔رات میں سردی کی شدت اور صبح میں کہر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔دونوں ریاستوں کے علاقوں میں ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔کئی مقامات پر دس بجے تک بھی کہر میں کمی نہیں ہورہی ہے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بیشتر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاجارہا ہے۔راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت13.7ڈگری سلسیس درج کیاگیاشمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔طیاروں کی آمدوفت بھی کہر کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔عادل آباد، کھمم کے بشمول کئی ایجنسی علاقوں میں سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے۔ایجسنی علاقوں میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔اے پی میں بھی سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے اوربالخصوص شمالی آندھراکے کئی علاقے شدید سردی سے متاثر ہیں۔الوری سیتاراماراجو کے چنتاپلی اور نواحی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 6.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×