عصر حاضر

سعودی فوٹو گرافر کا کمال؛ طائف کے آسمان پر چاند کا خوبصورت نظارہ کیمرے میں کیا قید

طائف: 20؍دسمبر (ذرائع) سعودی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی کا نیا شاہکار چاند کی تصویر ہے جس کے گرد نور کا ہالہ اور قوس قزح کے رنگ نظر آرہے ہیں۔ طائف کے آسمان پر رات کے وقت پورے چاند کے مناظر کے گرد موسم سرما کا ہالہ دیکھا جا سکتا ہے جو روشنی کے دائرے میں نظر آرہا ہے۔ چاند اور اس دائرے کے درمیان سیاہ و سفید دھندلے بادل ایک خوبصورت قدرتی منظر پیش کرتے ہیں۔ العربیہ کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ملہم ہندی نے کہا ہے کہ ’چاند کا یہ منظر فضا میں نمی کے ساتھ بالائی تہوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے‘۔ ’کم درجہ حرارت میں پانی کے بخارات برف کے گالوں کی شکل میں بدل جاتے ہیں۔ برف کے یہ گالے چاند کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں اور قوس قزح رنگوں میں تبدیل ہوتے ہیں‘۔

سعودی فوٹو گرافر عبد القادر المالکی کو کون نہیں جانتا۔ یہ وہی فوٹو گرافر ہیں جنہوں نے طائف سے کلاک ٹاور کی تصویر کھینچی تھی جس کے پس منظر میں جدہ کے بینک الاہلی کی عمارت نظر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی متعدد شاہکار تصاویر سے انہوں نے محظوظ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×