جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے کاماریڈی محلہ وامبئی کالونی میں بورویل کی تنصیب
کاماریڈی: 22؍جون (پریس ریلیز) محمد فیروز الدین پریس سکریڈری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے بورویل کی تنصیب پر معاونین کا شکریہ اداکرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا‘ آج 20جون2020ء بروزہفتہ کاماریڈی کے محلہ وامبئی کالونی کاماریڈی میں جمعیۃ علماء کاماریڈی کے زیراہتمام بورویل کی تنصیب عمل میں آئی۔ الحمداللہ۔ وافرمقدار میں پانی برآمد ہوا۔سید آصف صدر ڈیولپمنٹ کمیٹی وارڈ 22، مولانا نظرالحق قاسمی،حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی نے مکمل نگرانی کی،اہلیان محلہ بابوجانی بھائی،عثمان صاحب،باسکر و دیگر نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کا شکریہ اداکیا۔الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے تمام معاونین کا جو موقع بموقع جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اپیل پر تعاون کرتے ہیں اُن کا اور بالخصوص سعداللہ بھائی کاشکریہ ادا کیا۔