عصر حاضر

نیکی و قربانی کے جذبہ کو اپنانا ہی محرم کی اصل روح کا مظہر ہے: وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد: 29؍اگسٹ (عصر حاضر) یومِ عاشورہ کے موقع پر ‏وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ  نے اپنے پیام میں کہا کہ محرم پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے نواسے حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عظیم الشان قربانی کی یاددہانی کراتا ہے۔ ‏وزیراعلی نے کہا کہ نیکی و قربانی کے جذبہ کو اپنانا ہی محرم کی اصل روح کا مظہر ہے. وزیراعلی نے مزید کہا کہ "آؤ اس موقع کی نسبت سے ہم جذبہ قربانی کو اپنے اندر پروان چڑھائیں جوکہ انسانیت کیلیے جُزوِ لازم ہے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×