حرمین شریفین

رمضان المبارک میں زائرین حرم کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی: شیخ سدیس

سعودی عرب کے تمام متعلقہ اداروں نے رمضان اور حج سیزن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ہر سطح پر پر ہر ادارہ تیاریوں میں تیزی لا رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے آپریشنل پلان کی تیاری کے لیے خصوصی اجلاس میں زائرین کے آمد کو آسان بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔ آپریشنل پلان میں زائرین کی ضروریات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام خدمات کی نگرانی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ اس سال مسجد الحرام میں رمضان کے دوران افطار دسترخوانوں کی نمبرنگ ہوگی‘۔
انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ اس سال رمضان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ زائرین کو پیش آنے والی مشکلات کا سدباب کیا جائے گا‘۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی دونوں مقدس مساجد میں زائرین کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے رمضان کے حوالے سے ابلاغی پروگرام بھی ترتیب دیا ہے۔ زائرین کو معتبر اور مستند آگہی سادہ انداز میں فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں ماہرین نے تجویزدی کہ رمضان کے دوران طلبہ کی سکولوں میں حاضری کے بجائے تعلیم آن لائن کی جائے تاکہ ٹریفک کا رش نہ ہو۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے نئے حج موسم کے لیے پیشگی انتظامات شروع کردیے۔ وزارت صحت و عمرہ کے ساتھ مشترکہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
مکہ میونسپلٹی نے کیٹرنگ کمپنیوں کے مالکان اور اداروں سے کہا ہے کہ نئے حج سیزن میں خوراک پروگرام میں حصہ لینے کے خواہشمند اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں۔
وزارت حج و عمرہ نے گھروں کے مالکان سے کہا کہ’ وہ عازمین کو اپنے یہاں ٹھہرانے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرلیں‘۔
یاد رہے کہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا تھاکہ اس سال 20 لاکھ افراد کو حج خدمات فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×