حرمین شریفین

سعودی عرب میں داخلی عازمین کے لیے 56 ہزار پرمٹ جاری

سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کو 56 ہزار سے زیادہ حج پرمٹ جاری کردیے گئے۔ الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشاط نے مزید کہا کہ ذی الحجہ تک باقی رہ جانے والی نشستوں کے لیے حج پرمٹ کے لیے درخواستوں کا اندراج جاری رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی شہری ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل صورتحال دریافت کرسکتے ہیں۔ نائب وزیرحج نے کہا کہ داخلی عازمین کے حوالے سے جو انتظامات کیے جارہے ہیں وہ اعلی قیادت کی ہدایت کے عین مطابق ہیں ہمیں کہا گیا ہے کہ اندرون و بیرون مملکت سے زائرین کو جملہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پیشگی انتظامات رکھے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×