حرمین شریفین

آپ زمزم کو محفوظ بنانے کے لیے جدید طرز کی بوتلیں متعارف

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد الحرام میں زمزم کے پانی کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا ہے۔ نئے ماڈل اور ڈیزائن کی زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کردہ بوتلوں کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر صدارت عامہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے "زمزم آب رسانی” انتظامیہ کے کردار کو سراہا جو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے مسجد حرام کی راہداریوں اور صحنوں میں استعمال کیے جانے والے احتیاطی تدابیر اور طریقوں پر عمل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آئے عازمین میں زم زم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بابرکت پانی کی قیمت کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کی ضرورت پر زور دیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی جانب سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×