احوال وطنحرمین شریفین

دہلی میں عازمین حج کے لیے رام لیلا میدان میں کیمپ کے انعقاد کی تیاریاں جاری:کوثر جہاں

دہلی: سفر حج 2023 کے لیے پروازوں کا سلسلہ 21 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں خوب چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس دوران حج کمیٹی میں عازمین کی ٹریننگ شروع کی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں سے عازمین کی ٹریننگ سے متعلق بات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ رواں برس عازمین کو ایک مخصوص انداز میں تربیت دی جا رہی ہے، رواں برس عازمین کو حج سے متعلق معلومات تو فراہم کی ہی جا رہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ انہیں ورزش بھی کرائی جا رہی ہے، تاکہ سعودی عرب میں عازمین کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے حالانکہ عازمین کو ورزش کرانے سے متعلق لوگوں کا الزام تھا کہ انہیں یوگا کے بجائے نماز کی تربیت دینی چاہیے، کوثر جہاں کا کہنا تھا کہ عازمین کو یوگا نہیں بلکہ وزرش کی تربیت دی جا رہی ہے جو انہیں حج کے دوران کام آئے گی۔ اس ورزش کو عازمین کے تربیت میں شامل کیے جانے سے متعلق بتایا کہ ہمیں ایسی بہت سی شکایات ملی ہیں کہ عازمین کو حج کے دوران کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے گرمی میں پیدل چلنا محنت مشقت کرنا عازمین کو تھکا دیتا ہے، اس لیے ان کے لیے یہ تمام ورزشیں سیکھنا ضروری ہے تاکہ وہ اس پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ اس کے علاوہ کوثر جہاں نے بتایا کہ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ عازمین سفر حج پر روانہ ہوتے ہیں اس لیے ان کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی مکمل انتظامات کرتی ہے، اس بار بھی دہلی کے رام لیلا گراونڈ میں عازمین کے لیے کیمپ لگانے کا انتظام کیا گیا ہے اس کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مختلف محکموں اور سعودی ایئر لائنز کے افسران بھی چیئرپرسن کوثر جہاں اور ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی کے ہمراہ حج منزل و رام لیلا میدان کا معائنہ کر چکے ہیں اور آئندہ 9 اور 10 مئی 2023 کو حکومت دہلی کے مختلف محکموں بشمول دہلی پولیس، دہلی جل بورڈ، محکمۂ صحت اور دہلی امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×