آئینۂ دکن

علماء و حفاظ کرام حلقہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام محفل نعت بحضور خیر الانامﷺ

حیدرآباد: 6؍اکتوبر (عصرحاضر) حافظ شیخ جہانگیر حلیمی کی اطلاع کے بموجب علماء حفاظ کرام حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام محفل نعت کا عظیم الشان فقید المثال انعقاد انشاءاللہ 8 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء بمقام SK فنکشن ہال رحمت نگر نزد مسجد الہی یوسف گوڑہ حیدرآباد عمل میں آئے گا، جس میں بحیثیت مہمان شعراء کرام بلبلِ دکن شاعرِ خوش کلام محترم حافظ علیم الدین واحد صاحب، و پیکرِ ترنم شاعرِ خوش نواں محترم مولانا پیر عبدالوہاب عمیر قاسمی صاحب، مداح رسولﷺ محترم حافظ تاج الدین سعید صاحب کے علاوہ مقامی نعت خواں محترم حافظ لیاقت صاحب، محترم حافظ عبدالسمیع صاحب، محترم حافظ سلیم الدین صاحب، محترم مولانا نصیر الدین صاحب حسامی محترم حافظ بشیر الدین صاحب، محترم حافظ اعجاز صاحب، محترم حافظ یوسف صاحب، محترم حافظ اعجاز صاحب، محترم حافظ سہیل صاحب نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
نیز استقبالیہ انشاء اللہ نوجوانان حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد کی جانب سے رہے گا۔
لہذا آنمحترم سے پرخلوص گزارش کیجاتی ہے کہ نعتیہ محفل میں ضرور بالضرور شرکت فرماکر اپنے اندر عشق نبی ومحبت رسول اکرمﷺ کو گرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×