آئینۂ دکن

منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت ماہِ رمضان المبارک میں خواتین و طالبات کے لیے بیس پروگرامس کا انعقاد

حیدرآباد: یکم؍اپریل (پریس ریلیز) مولانا حبیب الرحمن حسامی کو آرڈنیٹر منبرومحراب فاؤنڈیشن کی اطلاع کے مطابق ماہِ رمضان المبارک کے ابتدائی بیس ایام میں خواتین و طالبات میں دینی شعور بیداری کیلئے بعنوان پیامِ رمضان المبارک حیدرآباد کے مختلف محلہ جات میں منبر و محراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مولانا غیاث احمد رشادی صاحب بانی و منیجنگ ٹرسٹی منبر و محراب فاؤنڈیشن کی نگرانی میں مندرجہ ذیل مقامات پر بیس پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں: (۱) ۳؍اپریل بروز اتوار ، الماری کارخانہ، وادی شمس ، میر محمود پہاڑی (۲) ۴؍اپریل بروز پیر ، درگاہ خلیج خان، حمایت ساگر (۳) ۵؍اپریل بروز منگل۔ کمیونٹی ہال کشن باغ نزد اللہ مسجد (۴) ۶؍ اپریل بروز چہارشنبہ ،بمقام خانقاہ یعقوبیہ ، میر محمود پہاڑی (۵)۷؍ اپریل بروز جمعرات، جامعہ ارشاد العلوم ، سلیمان نگر (۶)۹؍اپریل بروز ہفتہ ، مدرسہ تعلیم الدین ، ریاست نگر (۷)۱۰؍ اپریل بروز اتوار، مدرسہ اسلامیہ مدینۃ العلوم بھوپیش گپتا نگر ،کرمن گھاٹ (۸)۱۱؍اپریل بروز پیر ، کوہِ نور فنکشن ہال ، بابا نگر (۹)۱۲؍ اپریل بروز منگل ، پرلس سٹی گارڈن فنکشن ہال ، بالا پور(۱۰)۱۳؍ اپریل بروز چہارشنبہ ، عالیہ گارڈن ، بابا نگر (۱۱)۱۴؍ اپریل بروز جمعرات ، مدرسہ دارالعلم والایمان ، غوث نگر (۱۲)۱۶؍ اپریل بروز ہفتہ ، وادیٔ حدیث ، جل پلی (۱۳)۱۷؍اپریل بروز اتوار ، احمد نگرکالونی ، بنڈلہ گوڑہ (۱۴)۱۸؍ اپریل بروز پیر ، جامعہ اسلامیہ نور الانوار، راجیو گاندھی نگر ، کرمن گھاٹ (۱۵) ۱۹؍اپریل بروز منگل ، امبنس اسکول، زمز م بیکری، شاہین نگر مین روڈ ۔ ان تمام مقامات پر مذکورہ تواریخ میں 10 بجے تا 12 بجے خواتین وطالبات کے پروگرامس ہوں گے۔ ان تمام پروگرامس میں مندرجہ ذیل علماء کرام ماہِ رمضان کی فضیلت و اہمیت ، روزہ ، تراویح، شبِ قدر، اعتکاف، زکوٰۃ اور قرآنِ مجید کی اہمیت وغیرہ سے متعلق مولانا محمد عبداللہ صاحب ، مولانا محمد تبریز صاحب ، مولانا محمد جمیل احمد صاحب، مولانا محمد خواجہ پاشاہ صاحب خطاب کریں گے۔ متعلقہ مقامات کی خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں استفادہ کی درخواست کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×