آئینۂ دکن

مسجد کنیز فاطمہ امیرپیٹ میں جلسہ رحمۃ للعٰلمینﷺ‘ مولانا سید احمد ومیض ندوی کا خطاب ہوگا

حیدرآباد: 7؍اکتوبر (پریس ریلیز) محمد نصیر الدین قاسمی امام مسجد کنیز فاطمہ امیر پیٹ کی اطلاع کے بموجب ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلموں کی نظر میں
بتاریخ 7اکتوبر 2022۔ م 10 ربیع الاول 1444 بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد کنیز فاطمہ امیر پیٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی دکن کی مایہ ناز علمی شخصیت مولانا سید احمد ومیض صاحب ندوی نقشبندی دامت برکاتہم استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد و خلیفہ حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نشقبندی پر مغز اور قیمتی خطاب ہوگا ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر جبکہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کو لیکر اعتراضات اور آپ کی شان بابرکت میں گستاخانہ حرکتیں کی جارہی ہیں۔ ایسے موقعے پر ہر امتی اور عاشق رسول کے لئے ضروری ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سیرت کو سنیں اور سمجھیں اور برادران وطن تک صاف ستھری بے غبار سیرت پہونچایئں اور ان کی غلط فہمیوں کو دور کریں ۔لہذا عامۃ المسلمین سے بالخصوص اہلیان حلقہ جوبلی ہلز سےاس اہم علمی اجلاس میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×