آئینۂ دکن

تلنگانہ میں بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری مہم جاری، اضلاع کے بالمقابل حیدرآباد پیچھے

حیدرآباد: 20؍مارچ (عصرحاضر) تلنگانہ میں جاری  12-14 سال کے درمیان کی عمر والوں کے لیے ویکسینیشن مہم  19 اضلاع میں دس فیصد تا پچیس فیصد بچوں کو کامیابی کے ساتھ ٹیکہ لگایا گیا۔ یہ مہم چار دن سے جاری ہے۔ تاہم، حیدرآباد میں اب تک اپنے ہدف کا صرف 2فیصد حاصل کیا ہے۔

کریم نگر نے 12-14 سال کی عمر کے بچوں کی آبادی کے 25% کو خوراک دے کر ویکسینیشن کی شرح حاصل کی ہے۔ اس کے بعد یادادیری، بھونگیر اور جنگاؤں میں 23 فیصد کوریج دیکھی گئی۔

ٹائمز آف انڈیا (ٹی او آئی) سے بات کرتے ہوئے، صحت کے ایک اہلکار نے کہا کہ شہری حیدرآباد کے مقابلے دیہی علاقوں میں زیادہ اہداف تک پہنچنے کی وجہ آنگن واڑی کارکنوں کی طرف سے کیا گیا محتاط کام ہے۔

اہلکار نے کہا کہ”اس کے علاوہ نئے کورباویکس کے بارے میں شکوک و شبہات دیہی علاقوں میں زیادہ نہیں دیکھے جاتے ہیں، کیونکہ بہت سے لوگوں کو مختلف ویکسینوں میں فرق کے بارے میں علم نہیں ہے،”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×