آئینۂ دکن

تلنگانہ میں بیس لاکھ ایکڑ رقبہ پر پام آئیل کے کاشت کے اقدامات کیے جارہے ہیں: ریاستی وزیر زراعت

حیدرآباد: 14؍مارچ (عصرحاضر) تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ’ پام آئیل کے کھیتوں کا دورہ کرنے کے علاوہ، ہم کسانوں کو کاشت اور آمدنی کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔’

تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے وضاحت کی ہے کہ ریاست میں 20 لاکھ ایکڑ رقبہ پر پام آئیل کی کاشت کی توسیع کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر نرنجن ریڈی نے قانون ساز اسمبلی میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران پام آئیل کی کاشت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ باغبانی کی جانب سے وسیع پیمانے پر بیداری کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پام آئیل کے کھیتوں کا دورہ کرنے کے علاوہ، ہم کسانوں کو کاشت اور آمدنی کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×