آئینۂ دکن

حیدرآباد: اہانتِ رسولﷺ کے خلاف تاریخی مکہ مسجد سمیت متعدد جگہوں پر احتجاج، مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم کے پاس پولیس کا لاٹھی چارج

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ مسلمانوں اہانت رسولﷺ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور نپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا- مظاہرین نے مکہ مسجد سے چارمینار کے دائیں جانب جلوس نکالا۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا- وہیں مسجد عزیز مہدی پٹنم کے پاس احتجاجوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی جارہی ہے جو مسلمانوں کے لیے نا قابل برداشت ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول بگاڑنے کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے جو گستاخی کرنے والوں کی سر پرستی کر رہی ہے اور رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ اہانت کے معاملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تا کہ ایسی گستاخی دوبارہ نہ ہو ۔ مساجد کے پاس بڑی تعداد میں پولیس تعینات تھی۔

علاوہ ازیں شہر کے متعدد مقامات پر مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شانِ رسالت مآبﷺ میں گستاخی کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا اور شہر حیدرآباد کے گوشہ محل رُکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×