ریاست و ملک
حضرت سلطان الہند کی شان میں گستاخی پر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع یادگیر کے اراکین نے صدر جمہوریہ کے نام بھیجا میمورنڈم
یادگیر: 19؍جون (عصر حاضر) آج بروز جمعہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر محترم عالیجناب برہان الدین اظہر صاحب کی قیادت میں شہر کے مفتیان کرام اور متحرک نوجوانوں نے ضلع کلکٹر کے ذریعہ صدر جمہوریہ کے نام ایک یادداشت روانہ کی جس میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمت ﷲ علیہ کی شان میں گستاخی کرنے والے امیش دیوگن اور نیوز18 کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا. اس موقعہ پر صدر مجلس کے علاوہ مجلس کے ذمہ داران میں مفتی منیر الدین صاحب ندوی، مفتی عبدالسمیع صاحب قاسمی، مفتی شیخ فرید الدین قاسمی ، کے علاوہ سید مزمل ریحان، ضمیر احمد، جنید احمد توکل، اور محمد فیض احمد شامل تھے،۔