ریاست و ملک

کورونا ویکسین کی کوئی ضمانت نہیں:عالمی ادارۂ صحت

عالمی وباء کورونا سے نمٹنے کے لیے دنیا کئی ممالک کورونا ویکسین کی تیاری میں دن رات لگے ہوئے ہیں، کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے دنیا بھر میں تقریبا 180 متبادل پر اس وقت کام چل رہا ہے اور الگ الگ تحقیق میں مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکہ کی Moderna Inc کی ویکسین mrna1273 انسانوں پر پہلے ٹرائل میں کامیاب بھی رہی ہے لیکن ایک ویکسین ایسی ہے جس سے اس وقت دنیا کو سب سے زیادہ امیدیں ہیں اور وہ ہے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسیٹی کی ویکسین AZD1222۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسداں سومیا سوامی ناتھن کا بھی کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی ویکسین اس ریس میں سب سے آگے ہے۔ایسے میں عالمی صحت تنظیم کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے لئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ تیاری کے مرحلے میں ان میں سے کچھ کامیاب ہوں گے اور کچھ ناکام ہوں گے۔دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 17 لاکھ 131 ہزار لوگ کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×