ریاست و ملک

کسان لیڈر راکیش ٹکیت کی ممتا بنرجی سے ملاقات، کھیتی اور مقامی کسانوں کے تعلق سے تبادلہ خیال

کولکتہ: 9؍جون (عصرحاضر) بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے بدھ کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کھیتی اور مقامی کسانوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ راکیش ٹکیت نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسان تحریک کو حمایت جاری رکھیں گی۔ ہم ان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مغربی بنگال کو مثالی ریاست کے طور پر کام کرنا چاہئے اور کسانوں کو زیادہ فوائد فراہم کئے جائیں۔‘‘ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا، ’’صنعتیں بری طرح متاثر ہیں اور ادویات پر جی ایس ٹی عائد کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 7 مہینے سے انہوں نے کسانوں کے بات تک کرنے کی زحمت نہی نکی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے۔‘‘

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×