احوال وطن

مغربی بنگال میں دسمبر سے شروع ہوسکتے ہیں کالج:پارتھو چٹرجی

کولکتہ29:؍ستمبر (اے این ایس) مغربی بنگا ل کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دسمبر سے کلاسیس شروع ہوسکتی ہیں۔یہ فیصلہ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ ورچوئیل میٹنگ کے بعد کیا ۔ فیصلہ کے مطابق انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے کلاسیس دسمبر سے شروع کی جائیں گی۔ یو جی سی کے رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ صاف صفائی کے بغیر طلباء کو کیمپس میں بلایا جانا ممکن نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے مجموعی طور پر تجویز وزیر اعلی کو بھیجی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت وقتا فوقتا اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتی رہے گی۔پہلے 2نومبر سے کلاسیس شروع ہونے والی تھیں مگر درگاپوجا، کالی پوجا اور چھٹ پوجا کے پیش نظر دسمبر سے کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×