اترپردیش میں ان لاک 5 سے متعلق رہنما ہدایات جاری
لکھنؤ: یکم؍اکتوبر (اے این ایس)مرکزی وزرات داخلہ کی جانب سے ان لاک ۔5 کی تازہ ہدایات جاری کرنے کے ایک دن بعد اترپردیش حکومت نے بھی جمعرات کو نئی گائیڈلائنس جاری کی ہیں، جس کے تحت اسکول اور تعلیم ادارے اور کوچنگ سنٹر 15 اکتوبر کے بعد مرحلے وار طریقے سے کھولے جاسکیں گے۔ نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اسکول منیجمنٹ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنے ادارے کو دوبارہ کھول سکتا ہے۔ نئی گائیڈ لائنس کے تحت سڑک کنارے درگا پوجا پنڈال قائم کئے جاسکے گے لیکن آمدورفت کی گنجائش کے ساتھ 100 افراد کے ساتھ درگا پوجا کے انعقاد کی اجازت دی جاسکے گی، لیکن مورتیوں کے وسرجن کے دوران کسی جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔سماجی،تعلیمی، کھیل، تفریح، کلچر، مذہبی اور سیاسی پروگرام کنٹین منٹ زون کے باہر 100افراد کی موجودگی کے ساتھ منعقد کئے جاسکے گے۔وہیں 15 اکتوبر سے بند مقامات پر یہ پروگرام زیادہ سے زیادہ 200افراد کی موجودگی کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں گے اس دوران کورونا پروٹوکولکا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ بچوں کو اپنی رضامندی اور والدین کے تحریری اقرا ر نامہ کے ساتھ کلاس میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔15اکتوبر سے سنیما ہال بھی کھلیں گےساتھ عوامی لائبری کو بھی کھلنے کی اجازت ہوگی۔