ریاست و ملک

ان لاک 4.0: یوپی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن میں نرمی‘ جانیے یوگی حکومت کی نئی گائڈ لائن

لکھنو: یکم؍ستمبر (عصر حاضر) اترپردیش میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن اب برخواست کردیا گیا ہے‘ ہر ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کا جارہا تھا جس میں یوگی حکومت نے رعایت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  نے حکم دیا ہے کہ اب ریاست میں صرف ہفتہ واری بندی اتوار کو برقرار رہے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ ایسے میں اب ہفتہ کے روز بھی بازار کھلیں گے اور اتوار کو بازار کھولنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

اس کے علاوہ اب یوپی میں بازاروں کے کھلنے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بازار کھل سکیں گے۔ جبکہ پہلے یہ وقت دن میں 10 بجے سے رات 8 بجے تک تھا۔

مرکزی حکومت کے بعد صوبے کی یوگی حکومت نے بھی حال ہی میں ان لاک 4.0 کے لئے گائڈ لائن جاری کردی ہیں۔ چیف سکریٹری آرکے تیواری کی طرف سے جاری گائیڈ لائن مرکزی حکومت کے احکامات کے ہی مطابق ہے۔ یوپی میں بھی 7 ستمبر سے میٹرو چل سکیں گی۔ حالانکہ، اسکول، کالج اور کوچنگ سینٹر 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔ کنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر سبھی مقامات ان لاک 4.0 کی گائڈ لائن جاری رہے گی۔
ان لاک 4.0 گائڈ لائن کے مطابق، سبھی اسکول- کالج اور کوچنگ ادارے 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔ حالانکہ 21 ستمبر سے کنٹیمنٹ زون کے باہر کے علاقوں میں کلاس 9 سے 12 کے طلبا اساتذہ سے مشاورت کے لئے اسکول – کالج جاسکیں گے۔ اس کے لئے سرپرستوں سے تحریری طور پر رضامندی لینی ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، اسکولوں میں 50 فیصد اساتذہ اور ملازمین کو آن لائن مشاورت کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔ قومی مہارت کی تربیت دینے والے ادارے، آئی ٹی آئی، قومی اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن یا اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ مشن میں پیشہ ورانہ تربیت کی اجازت ہوگی۔ ساتھ ہی 7 ستمبر سے میٹرول ریل کو منصوبہ بند طریقے سے چلایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×