احوال وطن

داعیٔ اسلام مولانا کلیم صدیقی میرٹھ سے گرفتار، لکھنؤ منتقل کرنے کی اطلاع

لکھنؤ: 22؍ستمبر (غلام رسول قاسمی) داعیٔ اسلام مولانا کلیم صدیقی کو ان کے چند رفقاء کے ساتھ گرفتار کرکے لکھنؤ منتقل کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا کلیم صدیقی بروز منگل لساڈی گیٹ ہمایوں نگر کی ماشاء اللہ مسجد کے ایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنے گاؤں پھلت مظفر نگر واپس ہو رہے تھے، نماز عشاء کے لیے میرٹھ میں رکے، نماز سے فارغ ہو کر جب پھلت کے لیے روانہ ہوئے تو سیکورٹی ایجنسی مولانا اور ان کے دیگر رفقاء کو اپنی حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا، الزام ہے کہ مولانا کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اس لیے انھیں اور دیگر ساتھیوں کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر لے جایا گیا ہے، میرٹھ سے مولانا کا گاؤں پھلت (مظفر نگر) تقریباً پینتالیس منٹ پر واقع ہے، جب چار پانچ گھنٹے گزر گئے تو رشتہ دار اور محبین نے فون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ تمام ساتھیوں کا فون بند ہے، جس سے پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا، پھر لساڈی گیٹ پولیس اسٹیشن پر رشتہ دار و عوام کا جم غفیر امنڈ آیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایجنسی مولانا اور ان کے چار رفقاء کو لے کر لکھنؤ روانہ ہوگئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×