احوال وطن

مسلم پرسنل لا بورڈ پر دہشت گردی کا الزام لگانا ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے: مولانا عمرین محفوظ رحمانی

مالیگاؤں: 13/اکٹوبر (عصر حاضر) یوپی سرکار میں اکلوتے مسلم وزیر محسن رضا نے مسلم پرسنل لا کی میٹنگ پر مخالفت درج کراتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے انہوں نے بوکھلائے ہوئے انداز میں کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ یہ چند لوگوں کی تنظیم ہے جو صرف مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا کام کرتی ہے سرکار کو انہیں جواب دیناہوگا۔ حکومت انکی جانچ کروائے گی کہ آخر ان کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں کئی لوگ پکڑے گئے ہیں ان کے فنڈ کہاں سے آتے ہیں یہ بھی سب کو جاننا ضروری ہے۔ انہوں نے بورڈ پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بورڈ دہشت گردوں کی حامی تنظیم ہے۔ انہوں نے بورڈ کو غیر آئینی تنظیم قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ تنظیم ہمیشہ ملک کے خلاف کام کرتی ہے، ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت میں بولتی ہے، این آر سی ، طلاق ثلاثہ کے خلاف بولتی رہی ہے۔ انہوں نے بورڈ کی میٹنگ کو کورٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب کورٹ فیصلہ سنانے والا ہے تو بھلا یہ میٹنگ کیوں کررہے ہیں ؟ ۔ یہاں چھ ماہ کے اندر دوسری میٹنگ ہوئی ہے یہ لوگ ایسا کیو ں کررہے ہیں۔ ان کو بتاناچاہئے کہ آج کی میٹنگ کی جانکاری نہ انہوں نے اور نہ ندوہ انتظامیہ نےحکومت کو دی ہم ان سے اس پر بھی جواب طلب کریں گے۔محسن رضا کے اس گمراہ کن بیان پر بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ مسلم پرسنل لابورڈ پر دہشت گردی کا الزام لگانا اور اسے ملک مخالف سرگرمیوں سے جوڑنا ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔ انسان کی بے ضمیری کی بھی حد ہوتی ہے، ۲۰ کروڑ مسلمانوں کی متحدہ مشترکہ اور باوقار تنظیم پر بے بنیاد الزامات لگانا اور اس کی دستور ہند کی دائرے میں کی جانے والی سرگرمیوں کو مشتبہ قرار دینا انتہائی نامناسب ہے۔ انسان کسی منصب تک پہنچ جائے مگر اسے اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہئے اور ضمیر فروشی کی راہ پر نہیں جاناچاہئے۔ بورڈ کی تمام سرگرمیاں آئین ہند کے دائرے میں ہیں اور گزشتہ 45 برسوں میں مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسلمانان ہند کی رہنمائی اور شریعت اسلامیہ کی حفاظت کی گرانقدر ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دی ہے مسلم پرسنل لا بورڈ کو کو ٹیرر فنڈنگ سے جوڑ کر بیان کرنا بورڈکی توہین ہے اور اس کی میٹنگ کو غیر ضروری قرار دینا جمہوری قدروں کے خلاف ھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×