احوال وطن

مہاراشٹرا میں بدلتے حالات کے درمیان اُدھو ٹھاکرے کا خطاب، سرکار کو لیکر تذبذب برقرار

ممبئی : مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی سرکار کو لے کر تذبذب لگاتار برقرار ہے ۔ تیزی سے بدلتے حالات کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے فیس بک لائیو کے ذریعہ خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شیوسینا اور ہندتوا میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ہم نے بالا صاحب کے اصولوں کو نہیں چھوڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا ہندتوا کے بغییر نہیں ہوسکتی ہے ۔ بالا صاحب کی شیوسینا اور آج کی شیوسینا میں کیا فرق ہے ۔ مشکل حالات میں ہم نے 2019 کا الیکشن لڑا تھا ۔ میں نے اپنی پوری ذمہ داری نبھائی ۔ ہندتوا کے بارے میں اسمبلی میں بات کی تھی ۔ ہم تو بالا صاحب کے نظریہ کو آگے لے جارہے ہیں ۔ یہ بالا صاحب والی ہی شیوسینا ہے ۔
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اگر انہیں وزیر اعلی بننا تھا تو میرے سامنے کہتے کہ مجھے وزیر اعلی بننا ہے ، اس کیلئے سورت جانے کی کیا ضرورت ہے ۔ میرے سامنے کہتے تو استعفی دیدیتا۔ شیوسینا سے غداری ٹھیک نہیں ہے ۔ جو ممبر اسمبلی چاہتے ہیں کہ میں استعفی دیدوں، وہ آئیں اور مجھ سے کہیں، میں استعفی دیدوں گا ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں وزیر اعلی نہ رہوں تو ٹھیک ہے ۔ ممبران اسمبلی مجھ سے کہیں گے تو میں استعفی دیدوں گا ۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ٹھاکرے نے کہا کہ میں شیوسینا کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کیلئے بھی تیار ہوں ، میں کسی چیلنج سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں، جو ممبران اسمبلی چاہتے ہیں وہ میرے سامنے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ممبران اسمبلی چاہتے ہیں وہ میرے سامنے آئیں، میں فورا استعفی دیدوں گا ، لیکن اس کیلئے انہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ۔ وہ میرے سامنے آئیں ۔ کوئی بھی شیوسینک اگر وزیر اعلی بنے گا تو مجھے خوشی ہوگی ، لیکن میرے ساتھ کوئی غداری نہ کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×