احوال وطن

اُدھو ٹھاکرے نے دیا وزیر اعلی کے عہدے اور قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی، دیویندر فڈنویس کل ہی سنبھال سکتے ہیں ریاست کی کمان

ممبئی : 29؍جون (عصرحاضر) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا ہے، جس گورنر نے بھی استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے فیس بک لائیو میں کہا کہ مجھے اس میں جانا ہی نہیں تھا، اس لیے میں قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ادھو نے کہا کہ مجھے ان سب میں آنا ہی نہیں تھا، اس لئے میں نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو پہلے ہی چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں شیوسینا آفس جاوں گا ۔
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جن کو جو دینا ممکن تھا، ہم نے سب وہ کو دیا۔ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ جن کو ہم نے دیا ، وہ مجھ سے ناراض ہیں اور جنہیں کچھ نہیں دیا ، وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔
ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر کیا ۔ ہم نے کئی اچھے کام کئے ہیں، لیکن ہمارے اچھے کام کو نظر لگ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعاون دینے کیلئے شرد پوار جی اور سونیا گاندھی جی کا شکریہ ، میں گورنر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ادھر ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ایک ہوٹل میں کور کمیٹی کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ ادھو کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر کے ایک آزاد ایم ایل اے روی رانا نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ ان کی مٹھی میں جو طاقت تھی وہ بھی نکل گئی ہے ۔
روی رانا نے مزید کہا کہ جو ہنومان چالیسا کی توہین کرتا ہے، ان کو سبق ہنومان بھکتوں نے سکھایا ہے۔ سبھی چاہتے ہیں کہ دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ بنیں ، ہم سب بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×