احوال وطن

موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر کے ذریعہ کرونا سے محفوظ رہنے ڈاکٹر محمد قطب الدین کا مشورہ

 نارائن پیٹ:  30مئی (پریس نوٹ ) عالمی وباء کرونا کی دہشت سے ہندوستان میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ لوگوں کا یہ احساس ہے کہ اُن کے سروں پر موت منڈلا رہی ہے۔اس طرح کے نفسیاتی خوف واضطراب کے عالم کو دور کرنے کی ونیشن اردو نیوز اور نارائین پیٹ ضلع مستقر کی الھدی ویلفیرسوسائٹی کی جانب سے  شعبہ نفسیات کے عالمی شہرت یافتہ حیدرآبادی نژاد امریکی پروفیسر ڈاکٹر محمد قطب الدین کا خصوصی آن لائن خطاب منعقد کیا گیا۔ اس آن لائن پروگرام میں امریکہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد قطب الدین نے کہا کہ اسلام میں جان کو بچانا اولین فریضہ ہے۔جان کی حفاظت ایمان کی حفاطت ہے اور ایمان کی حفاظت سے دینی کام انجام دینے کا موقع ملے گا۔ اس لئے اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ پہلے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔ماہرین کی جانب سے جو اُصول پیش کیے گئے ہیں اُس پر عمل کریں۔ڈاکٹر قطب الدین نے موجودہ صورتحال میں اپنے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خوف اور ڈر اپنے دماغ سے نکال کر ذکر الہی میں مشغول ہوجائیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات دنیا کیلئے نئے نہیں ہیں کیونکہ وبائیں پہلے بھی آچکی ہیں اور آئندہ بھی آسکتی ہیں۔ڈاکٹر قطب الدین نے کہا کہ چند مفاد فرست افراد اس پُرآشوب حالات میں منافع کمانے کیلئے کالابازاری کررہے ہیں جو انتہائی بدبختانہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نادیدہ جراثم کرونا کی وجہ سے ساری دنیا اُتھل پتھل ہوگئی ہے۔لیکن اس کے باوجود لوگوں کو گھبرانے کے بجائے ہمت سے کام لینے کی ہی ضرورت پرزورہے۔اپنی عقل کا سہارا لیتے ہوئے افواہوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں سماجی رابطے کی سائٹس پر بے بنیاد مسیج اور مشورے دینے سے پرہیز کریں۔امریکی پروفیسر برائے نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین کا مکمل آن لائن خطاب (1nationurdunews)ونیشن اردو نیوز پر موجود ہے قارائین کبھی بھی اسے پر ملاحظہ کرسکتے  ہیں اور کرونا کے نفسیاتی خوف سے باہر نکل سکتے ہیں۔ سینئر صحافی ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے کنوینر’ نارائن پیٹ صحافی حافظ محمد تقی نے  پروگرام آرگنائزر’ اور فصل الرحمن اسکالر نے کورآرڈینیٹرکے خدمات انجام دئیے۔۔آن لائن پروگرام کا آغاز حافظ محمد تقی مصطفی قادری کی قرات کلام پاک سے ہوا۔
تاج کمپیوٹر نارائن پیٹ کے ڈائریکٹر ایس ایچ حسین نے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کیا۔
ایسے حالات میں اس طرح کے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ناظرین کی بڑی تعداد الھدی ویلفیر سوسائٹی کے تمام ذمہ داران کی ستائش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×